ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی

عدالت کے احاطہ میں والدہ اور بھائیوں کالڑکی پرتشدد ،زبردستی ساتھ لیجانے کیلئے گھسیٹتے رہے

جمعرات 14 نومبر 2019 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی ، عدالت کے احاطہ میں والدہ اور بھائیوں نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کیلئے گھسیٹتے رہے ۔

(جاری ہے)

سمن آباد کی رہائشی مہوش نے عدالت کے رو برو پیش ہو کر موقف اپنایا کہ اس نے محلے دار علی رضا سے پسند کی شادی کی ہے اور اس کے خلاف درج کیا گیا اغواء کا مقدمہ جھوٹ ہے ۔

عدالت نے لڑکی کا بیان سننے کے بعد اسے خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی ۔ احاطہ عدالت میں لڑکی کی ماں اور بھائیوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھ لے جانے کے لئے گھسیٹتے رہے ۔ لڑکی کے چیخ و پکار پر ہائیکورٹ کی سکیورٹی موقع پر پہنچ گئی جس نے لڑکی کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ گھر والوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کم عمر ہے ، اسے ورغلا کر شادی کی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں