ٓ وزیر اعظم نے نواز شریف کی صحت سے متعلق سنگ دلی کا مظاہرہ کیاہے، کرنل(ر) رانا محمد طارق

عمران نیازی کو بہت بڑی بھول ہے، نا این آر او دے سکتے ہیں اور نا این آر او لے سکتے ہیں،لیگی ایم پی اے

جمعرات 14 نومبر 2019 23:56

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے کرنل(ر) رانا محمد طارق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق سنگ دلی کا مظاہرہ کیاہے، عمران نیازی کو بہت بڑی بھول ہے، نا این آر او دے سکتے ہیں اور نا این آر او لے سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت شیورٹی بانڈ کی آڑ میں نواز شریف سے تاوان لینا چاہتی ہے لیکن مسلم لیگ ن نے حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے، شیورٹی بانڈ کی شرط ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو عدالتوں نے نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف صبر، جرات و بہادری سے اس صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی صحت کے حوالے سے پریشان ہے لیکن حکومت سیاست کے لیے پریشان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اس شخص سے شیورٹی بانڈ مانگ رہی ہے جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا، احتساب عدالت نے 6 جولائی کو سزا سنائی اور 13 جولائی کو نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن سے پاکستان پہنچ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر عدالت سے ریلیف نہ ملا تو وہ علاج کے لیے ملک سے باہر نہیں جائیں گے،انہوںنے اس فیصلے سے خاندان کے افراد کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو ان کی والدہ، بیٹی اور بھائی شہباز شریف نے بیرون ملک علاج کے لیے مشکل سے منایا تھا اور ان کی بگڑتی صحت پر اہل خانہ پریشان ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں