الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے والے اپنے کیسو ں پر تو جہ دیں ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

مو لانا جیسے اسلام آباد سے خا لی ہا تھ واپس آ ئے اسی طرح سڑکو ں پر بھی کچھ نہ ملنے پر خا لی ہا تھ گھر چلے گئے

جمعرات 21 نومبر 2019 13:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) ممبر میڈیا ٹیم وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے والے اپنے کیسو ں پر تو جہ دیں ، تحریک انصا ف کے خلا ف احتجاج کرنے والے نام نہاد لیڈر نیب کو مطلو ب ہیں ، مو لانا جیسے اسلام آباد سے خا لی ہا تھ وا پس آ ئے اسی طرح سڑکو ں پر بھی کچھ نہ ملنے پر خا لی ہا تھ گھر چلے گئے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ چیئر مین نیب کا بیان تحریک انصا ف کے منشور کی تر جما نی ہے جن لو گو ں نے پاکستان کو دو نو ں ہا تھوں سے لو ٹا ہے ان کا بے رحم احتسا ب کیاجا ئے، کر پشن نے ملک کی بنیادو ں کو ہلا کر رکھ دیا ہے انہو ں نے کہاکہ سا بق حکمرانو ں کے تر قیاتی منصو بو ں میں کر پشن کی نت نئی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں گر یٹر اقبا ل پارک منصو بے میں دیہا ڑیاں لگانے والو ں کو اب احتسابی ریل کا سفر کر نا پڑے گا۔

جب تک ملک سے کرپشن کا خا تمہ نہیں ہو جا تا ملک تر قی نہیں کر سکتا ،کڑااحتسا ب شروع ہو تے ہی سب چور لٹیرے عمران خان حکومت کے خلا ف ہو گئے آ ج اگراحتسا ب کے عمل کو روک دیا جائے تو ساری اپوز یشن عمران خان کے گن گائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں