ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے

جمعہ 22 نومبر 2019 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے ماڈل ٹاؤن اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے اراضی ریکارڈ سنٹر پاجیاں کا دورہ کیا۔

اے سی کینٹ عفت خان نے تحصیل کینٹ اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔اے سی سٹی تبریز مری نے تحصیل سٹی اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔افسران نے اراضی ریکارڈ سنٹرز کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز فعال ہیں اورسنٹرز میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا ۔اے ڈی سی آر نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں ملازمین کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں