پیچ ورک کیلئے لاہور کی تمام اہم سڑکوں کی رپورٹ تیار کی جائے،کمشنر

بدھ 11 دسمبر 2019 23:50

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) کمشنر لاہور ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سیف انجم نے لاہور میٹروپولیٹن کو واضح اہداف دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیچ ورک کیلئے لاہور کی تمام اہم سڑکوں کی رپورٹ تیار کی جائے، پیچ ورک کرانے میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، مفاد عامہ کے اس کام کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیچ ورک کے کام کی نگرانی بھی کرائی جائے گی تاکہ معیار اور پائیداری پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل کی گاڑیوں میں ٹریکر نصب کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریکرز کی تنصیب سے تیل و مینٹیننس میں بچت اور کارکردگی کے جائزہ میں مددملے گی۔ کمشنر نے کہا کہ ان گاڑیوں کی مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ ایم سی ایل میں سیٹ اپ قائم کرکے جائزہ لیا جائیگا۔انہوں نے لٹریچر اردو بازار بنانے کے لئے کنسلٹنٹ سے پریزنٹیشن جلد تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اردوبازار کے پبلشرز و دیگر سٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کریں گے تا کہ عالمی معیار و قومی ثقافت و ادب کو مدنظر رکھا جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر طارق قریشی، چیف آفیسر علی عباس بخاری، ڈائریکٹر ورکشاپ ایم سی ایل و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں