پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ہر سال11دسمبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون مستعفی ہوں،وکلاء کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے وکلاء کی جانب سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہر سال 11دسمبر کے دن کو یوم سیاہ کے طو رپر منانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر اشرف نظامی ،پنجاب کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ سید مسعودالسید اور دیگر نے کہا کہ آج سے ٹوکن احتجاج کیا جائے گا ،پولیس کی موجودگی میں پی آئی سی پر حملہ کیا گیا جو قابل مذمت ہے۔

سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز بھی مستعفی ہوں۔ پی ایم اے کے عہدیداروں کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آئندہ کسی وکیل کو وی آئی پی علاج کی سہولت نہیں دیں گے۔ مطالبہ ہے کہ وکلاء کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں۔ پی ایم اے کے عہدیداروںنے مطالبہ کیا کہ تشدد اورتوڑ پھوڑ میں ملوث وکلاء کے لائسنس معطل کرکے ان کی بارز میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں