ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف مقاما ت کا دورہ

جمعہ 13 دسمبر 2019 20:49

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد نے صفائی کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف مقاما ت کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی ایم ڈی طارق حسین اور جی ایم آپریشن سہیل انور ملک سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں سمیت بس اڈوں پر خصوصی صفائی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر ِہمارا گھر ہے اور اس کی صفائی ستھرائی ادارے کی اولین ترجیح ہے،اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہریوں کی شکایات کو فوری حل کرنے اور مستقل بنیادوں پر صفائی ستھرائی کو قائم رکھنے کی تاکید کی گئی، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے محکمہ اپنے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے دن رات کام کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر لاہور شہر میں صفائی قائم رکھنا ممکن نہیں، شہری کوڑاکرکٹ جگہ جگہ ہرگز مت پھینکیں اور شہر میں نصب کردہ کوڑے دانوں کا استعمال کریں،سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور کا کہنا تھا کہ لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی کے ورکرز اور افسران کی ان تھک محنت کے باعث شہر سے روزانہ کی بنیاد پر 6000ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے ماحول دوست انداز میں تلف کیا جاتا ہے،انہوں نے لاہور کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی شہر کو صاف رکھنے میں اپنا کلید ی کردار ادا کریں اور شکایات کی صورت میں ہیلپ لائن 1139پر کال کریں یا موبائل ایپ کلین لاہور کا استعمال کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں