گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کینٹ کے طلبہ کا ایوان قائد اعظم کا دورہ

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:06

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) گورنمنٹ مسلم ہائی سکول لاہور کینٹ کے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ شاہ حسین ڈگری کالج‘چوہنگ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ساندہ کلاں‘لاہور‘لاہور پبلک گرلز ہائی سکول‘ گلشن راوی‘لاہور‘این ڈی نور الدین ہائی سکول‘ اچھرہ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ گرونانک نگر اچھرہ‘لاہور اورگورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ گورونانک نگر اچھرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 980تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں