نابینا افراد کو پناہ گاہ لاری اڈا میں بند کرنے کے خلاف درخواست پر پولیس رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

عدالت کی درخواست گزار کو پناہ گاہ کا دورہ کرکے نابینا افراد کی رائے جاننے کی ہدایت

منگل 18 فروری 2020 15:05

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ میں نابینا افراد کو پناہ گاہ لاری اڈا میں بند کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پولیس نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے رفاقت ڈوگر کی دائر درخواست پر سماعت کی۔پولیس رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ نابینا افراد اپنی مرضی سے پناہ گاہ میں رہائش پذیرہیں۔پولیس ر پورٹ کی روشنی میں عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو پناہ گاہ کا دورہ کرکے نابینا افراد کی رائے جاننے کی ہدایت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں