ہائیر ایجوکیشن کا مطلب کوالٹی ایجوکیشن ہے ‘ حکومت معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی ‘

پرائیویٹ یونیورسٹیز نے معیار تعلیم بہتر بنانے کی یقین دہانی کر وائی ہے‘ یونیورسٹیز کے خلاف کوئی قانون نہیں بنا رہے‘صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ ہمایوں کی ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز کے وفد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

جمعرات 20 فروری 2020 23:48

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ ہمایوں نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کا مطلب کوالٹی ایجوکیشن ہے اگر معیار تعلیم بہتر نہیں ہے تو تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں‘ حکومت معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی ‘پرائیویٹ یونیورسٹیز نے تعلیم کا معیار بہتر کرنے کی یقین دہانی کر وائی ہے‘ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کی عزت کرتی ہے ‘ پرائیویٹ یونیورسٹیز کے خلاف کوئی قانون نہیں بنا رہے‘ سب کیمپسز کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز کے وفد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز کے وفد نے گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کی سربراہی میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر ڈال سے ڈی جی پی آر آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ میں وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ پرائیویٹ یونیورسٹیز کے ساتھ بڑی مثبت میٹنگ ہوئی‘ کوئی نئی قانون سازی نہیں کررہے ہیں جس میں قید اور جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہوں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کا مطلب کوالٹی ایجوکیشن ہے اگر معیار تعلیم بہتر نہیں ہے تو تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا حکومت معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی جبکہ پرائیویٹ یونیورسٹیز نے تعلیم کا معیار بہتر کرنے کی یقین دہانی کر وائی ہے‘ انہوں نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کی عزت کرتی ہے ہم پرائیویٹ یونیورسٹیز کے خلاف کوئی قانون نہیں بنا رہے‘ ایک میکنزم بنا رہے ہیں جو پرائیویٹ یونیوسٹیز کی فائلز پر تیزی سے کام کر ے‘ انہوں نے کہا کہ سب کیمپسز کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے‘ جس کے ممبران میں صوبائی وزیر اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے علاوہ چار ممبران پرائیویٹ یونیورسٹیز سے ہوں گے جبکہ قانون کے مطابق سب کیمپسز کو ریگولرائز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نجی جامعات کے مسائل حل کرنے کیلئے ون ونڈو پر پہلے سے کام کر رہا ہے جبکہ محکمہ کی تنظیم نو کی ہے جس سے معاملات مزید بہتر ہوں گے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ جس طرح سے وزیر ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے ہمارا موقف سنا ان کے شکر گزار ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی قائم کی گئی ہے جو معاملات کے حل کی طرف جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں