ممبر بورڈ آف ڈائریکٹز لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا فتح گڑھ میں قائم قرنطینہ سینٹر کا دورہ

جمعرات 26 مارچ 2020 10:20

لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے فتح گڑھ میں قائم 4 بیڈ کے قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا گیا۔ دورے کا مقصد کرونا وائرس سے ممکنہ بچاوٴْ کے حوالے سے جاری صفائی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ اس سلسلہ میں ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 4 بیڈ کے قرنطینہ سنٹر میں جاری خصوصی واشنگ کی نگرا نی کی۔

(جاری ہے)

مزید ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر ایل ڈبلیو ایم سی کی نگرانی میں فتح گڑھ اور اس سے منحلقہ علاقوں میں ڈس انفیکٹنٹ سے خصوصی واشنگ کر وائی گئی۔ اس موقع پر ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ لاہور ویسٹ مینجٹ کمپنی کی جانب سے کرونا وائرس سے ممکنہ بچاوٴْ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کرونا وائرس سے بچاوٴْ کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اوراس سلسلہ میں شہر بھر کی بیشتر سڑکیں اور ہسپتال روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفیکٹنٹ سے دھوئے جارہے ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کوڑے کرکٹ کو غیر قانونی طور پر ہرگز مت پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں