سی سی پی او کی زیرصدارت ’ پول کام ‘ اور ’ہرمس‘ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

پول کام اور ہرمس میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ

منگل 7 اپریل 2020 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی (آئی ٹی) پنجاب غلام محمود ڈوگر کی ز یر صدارت اجلاس میں ’ پول کام ‘ اور ہیومن رائٹس مینجمنٹ سسٹم (ہرمس) کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پول کام اور ہرمس میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے گا۔ جن ملازمین کی تنخواہوں کے اجرا کا مسئلہ ہے وہ بھی حل کیا جائے گا۔ سی سی پی او نے کہا کہ ’ہرمس‘ میں ترقی اور سزا جزا کا تعین کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی (آئی ٹی) غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی کہ پولیس ملازمین کی اے سی آرز بھی ’ہرمس ‘ کے ذریعے تیار کی جائیں۔ موصولہ اور مجاریہ کو کلئیر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں