پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں اجلاس، اورنج لائن پر ہارٹیکلچر کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 9 اپریل 2020 00:15

لاہور۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے مظفر خان نے کی۔ جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل طارق بسرا‘ ڈائریکٹر ہیڈکواٹر پی ایچ اے مدثر اعجاز ، ڈائریکٹر فنانس اور مارکیٹنگ عثمان غنی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اورنج لائین پر ہارٹیکلچر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

پنجاب کے شہر لاہور کو دوسرے شہریوں کیلئے رول ماڈل کے طور پر پیش کریں گے۔ شہر کے مین 20 گول چکر سمیت بڑی سٹرکوں اور شاہراوں کو جدید طرز پر ڈائزین کیا جائے گا۔ شہر کو خوبصورت ،سر سبز اور شاداب بنانے کیلئے پی ایچ اے کے تمام ڈپیارٹمنٹس اپنا کام احسن طریقے سے کررہے ہیں۔نئے سال میں پی ایچ اے اپنے جاری پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں