کوڑا کرکٹ کی غیر قانونی ڈمپنگ کسی صورت قبول نہیں،وارننگ لیٹرز اور بلا تفریق جرمانے کئے جائینگے،ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی

جمعہ 14 اگست 2020 23:45

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی کے شعبہ انفورسمنٹ کو مزید متحرک کردیا گیا۔ شعبہ انفورسمنٹ کو مزید چار گاڑیاں، نئی چالان بک اور سکیورٹی گارڈز بھی دے دئے گئے۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کسی صورت قبول نہیں۔

انفورسمنٹ ونگ کو مزید متحرک کرنے کا مقصد شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو برقرار رکھنا ہے۔ مزید ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو وارننگ لیٹر اور پھر بلا تفریق جرمانے کئے جائینگے۔ لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی اپنے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے شہر میں صفا ئی ستھرائی کے انتظامات کر تی ہے اور یہ سروسز 24گھنٹے دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا محکمے کی اولین ترجیح ہے مگر شہریوں کے تعاون کے بغیر صفائی ستھرائی کو قائم رکھنا ممکن نہیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہری کوڑا کرکٹ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں اور غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں۔ صفائی سے متعلق شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر کال کریں یا موبائل ایپلیکین کلین لاہور کا استعمال کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں