کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے میرج ہالز کی چیکنگ

پیر 28 ستمبر 2020 20:21

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور میرج ہالز کی چیکنگ کو جاری رکھے ہوئے ہی. کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے میرج ہالز کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی نگرانی میں تحصیل سٹی میں میرج ہالز کو چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ میرج ہالز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی. انمول میرج ہال کو ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سیل کیا گیا ہے مجموعی طور پر 70 میرج ہالز کو چیک کیا گیا.20 میرج ہالز کو وارننگ جاری کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہی. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر میرج ہالز کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں