لاہور،عمران نیازی ناکامی کا اعتراف کر کے اقتدار چھوڑ دیں: سلیم رضا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران نیازی ناکامی کا اعتراف کر کے اقتدار چھوڑ دیں، اگر نالائق نااہل حکمران مزید قوم پر مسلط رہے تو ملکی معیشت کی تباہی کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوجائے گا، اپوز یشن بارے پی ٹی آئی کی بیان بازی ہا تھی کے دانت دیکھانے کو اور کھانے کو اور کے متراد ف ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مصنوعی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں،تحریک انصا ف کی حکومت نے ملکی اداروں کو متناز عہ بنا کر اپنی نااہلی کے جھنڈے گا ڑ دیے ہیں، اپوز یشن جماعتو ں پر تنقید کرنے والے اپنی حکومتی کارکردگی کاجا ئزہ لیں انہیں ہر طر ف اپنی ناکامیاں نظر آ ئیں گی۔ نیازی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ان شاء اللہ 2020ہی نیازی حکومت کے خا تمے کا سا ل ثا بت ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں