اورنج لائن میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب کی جھلکیاں

ْبیجنگ سے بھی تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست دکھائی گئی، پنڈال اورنج رنگ سے سجایا گیا

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:10

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن کے ہمراہ ڈیرہ گجراں ڈپو پر اورنج لائن میٹروٹرین کا بٹن دبا کر باقاعدہ افتتاح کیا*اورنج لائن میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب بیک وقت بیجنگ میں بھی منعقد ہوئی* نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارمز کمیشن کے حکام ، سی آر نورینکوکے عہدیداران اور چین کی اعلی شخصیات نے بیجنگ سے تقریب میں شرکت کی*بیجنگ سے تقریب ویڈیولنک کے ذریعے براہ راست دکھائی گئی*ڈیرہ گجراں ڈپو کے پنڈال اور بیجنگ میں تقریب کے ہال کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کی مناسبت سے اورنج رنگ سے سجایا گیا تھااور پاکستان اور چین کے پرچم نمایاں تھی*تقریب کے آغاز پر تلاوت کلام پاک کے بعد پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے اور تمام شرکاء قومی ترانوں کے احترام میں کھڑے ہوئی* این ڈی آرسی چائنہ کے حکام نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے چینی زبان میں خطاب کیاجس کا ساتھ ساتھ اردو میں ترجمہ کیاگیا*وزیر اعلی عثمان بزدار، چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب کے اختتام پر پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں