حکومت نے خوشی سے نہیںبلکہ عوام کے دبائو کی وجہ سے میٹرو ٹرین منصوبے کو مکمل کیا ‘ صابر نمبردار

منصوبے کو تاخیر کا شکار کرنے کیلئے رکاوٹیں ڈالی گئیں،دنیا کو معلوم ہے اورنج لائن شہباز شریف کامنصوبہ ہے

پیر 26 اکتوبر 2020 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما صابرنمبردار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے خوشی سے نہیںبلکہ عوام کے دبائو کی وجہ سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو مکمل کیا ہے، منصوبے کی راہ میں اس لئے رکاوٹیں ڈالی گئیں تاکہ مسلم لیگ(ن) کے دورمیں یہ منصوبہ مکمل نہ ہو لیکن پوری دنیا کو معلوم ہے کہ اورنج لائن ٹرین شہباز شریف کامنصوبہ ہے ۔

(جاری ہے)

جین مندمیںمنعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صابر نمبردارنے کہاکہ اگر آج مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہوتی توٹرین کے کرائے میں مزید کمی کر کے عوام کو سہولت دی جاتی لیکن پی ٹی آئی کی حکومت زیادہ کرائے کے ذریعے عوام پر بوجھ ڈالنا چاہتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ترقی کی ضامن جماعت ہے اور آج عوام نوازشریف اور شہباز شریف کو یاد کررہے ہیں۔ انشا اللہ وہ دن دورنہیں جب لیگی قیادت سر خرو ہوگی اورجعلی مقدمات بنانے والے جیلوںمیں ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں