ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا شہر کے داخلی وخارجی رستوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

پیر 26 اکتوبر 2020 14:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لئے سکیورٹی اداروں کی جانب سے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ،اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نیشہر کے تمام داخلی وخارجی ناکوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ لاہور پولیس کاروشن چہرہ ہیں۔

دونوں یونٹس ٹیم ورک کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں۔ اشفاق خان نے کہا کہ ایلیٹ پولیس پروفیشنل فورس ہے، تربیتی ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ایلیٹ فورس کے ریفریشر کورسز اور فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جوانوں کی ڈیوٹیاں ہر ماہ تبدیل کی جائیں تاکہ کارکردگی متاثر نہ ہو۔اشفاق خان نے کہا کہ ڈولفن وپی آریو کی نفری سمیت تمام ریکارڈمکمل رکھیں، چیک کروں گا۔

دونوں یونٹس دورانِ پٹرولنگ مکمل کوآرڈینیشن قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام داخلی وخارجی ناکوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہو، ایمونیشن مکمل ہونا چاہئے۔ناکوں پر تین شفٹوں میں ڈیوٹی اورای پولیس ایپ کا بھرپور استعمال یقینی بنایا جائے۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ ایلیٹ سمیت تمام پولیس فورس کے جوان ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ ایلیٹ فورس،ڈولفن سکواڈ، پی آریوسمیت تمام جوان کورونا ایس اوپیز پر عمل کریں۔ ہیڈکوارٹرزوالٹن آمد کے موقع پر ڈولفن سکواڈ کے چاق و چوبند دستے نے ڈی آئی جی آپریشنزکو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں