پی ڈی ایم سیاسی انتشار کے ذریعے ملک کی ترقی روکنا چاہتی ہے، رخسانہ نوید

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:25

لاہور۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی انتشار کے ذریعے ملکی ترقی کو روکنا چاہتی ہے، وزیراعظم عمران خا ن اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت سے ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم فرانس کے صدر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری اس کا فوری نوٹس لے ، انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ پیارے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، اسلام دشمن قوتیں اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں ،امت مسلمہ اتحاد سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں