وفاقی حکومت کا بجلی صارفین پر 3 ارب روپے کا اضافہ بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی کی فی یونٹ قیمت 3 روپے 30 پیسے مزید اضافہ کی سفارش کر دی گئی

ہفتہ 16 جنوری 2021 19:53

وفاقی حکومت کا بجلی صارفین پر 3 ارب روپے کا اضافہ بوجھ ڈالنے کی تیاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) وفاقی حکومت نے لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 30 پیسے مزید اضافہ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیپکو نے وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 30 پیسے یونٹ بڑھانے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر حکومت نے سوچ بیچار شروع کردیا ہے بجلی کی قیمت بڑھنے سے بجلی کے صارفین پر 3 سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چند روز قبل بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 20پیسے کا پہلے ہی اضافہ کیا تھا۔ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے سے ملک میں پہلے سے موجود مہنگائی میں مزید طوفان برپا ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں