کورونا کے بڑھتے کیسز پر ضلعی انتظامیہ نے 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) کورونا کے بڑھتے کیسز پر ضلعی انتظامیہ نے 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کر لیا، کورونا کے زیادہ پھیلائو والے علاقوں کو 10 سے 14روز کیلئے بند کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر تاحال بے قابو ہے ۔ 16 مقامات سے ڈیڑھ سو سے زائد کیسز رپورٹ ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کر لیا۔

کنال ویو ہائوسنگ سوسائٹی، ٹیک سوسائٹی، ڈی ون سیکٹر ایف، عسکری 10، گیلانی اسٹریٹ بیدیاں روڈ، اسٹریٹ 66 ڈی ایچ اے فیز ون ، اسٹریٹ 71 جے بلاک ڈی ایچ اے فیز ون، مین سروس لین غازی روڈ ڈی ایچ اے فیز 2 کو ،اسٹریٹ 35 فیز تھری ڈی ایچ اے، خیابان اقبال ڈی ایچ اے فیز تھری، اسٹریٹ نمبر 18 فیز تھری، اسٹریٹ نمبر 14فیز فائیو،مین سروس روڈ سوئی گیس سوسائٹی، ایونیو 13 ڈی ایچ اے فیز سیون، اسٹریٹ نمبر ایک نین سکھ ،جی او آر ٹو میں 13 بی سے 16 بی تک اور کریم بلاک کی دو اسٹریٹس میں بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کے مطابق شہر میں اب تک 150 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون کے بعد ان علاقوں کے 4 ہزار 487 افراد کو گھروں تک محدود کردیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں