محکمہ تعلیم میں 78ہزار خالی سیٹیوں پر بھرتی کے مطالبے کی قرارداداسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

بدھ 27 جنوری 2021 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) محکمہ تعلیم پنجاب میں 78ہزار خالی سیٹیوں پر بھرتی کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سٹاف کی کمی کی وجہ سے تعلیم کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے، صوبہ بھرمیں منظور شدہ پوسٹوں کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار ہے اوراس وقت 3 لاکھ 71 ہزار پر اساتذہ موجود ہیں جبکہ77 ہزار 818 سے زائد پوسٹیں خالی پڑی ہیں،لاہور میں بھی 2 ہزار 700سیٹیں خالی ہیں، ان میں1300خواتین اور1400 مرد اساتذہ کی ہیں۔ مطالبہ ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب میں خالی سیٹیوں پربھرتی کا عمل فوری مکمل کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں