ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کافش مارکیٹ کا ہنگامی بنیادوں پر دورہ

جمعرات 28 جنوری 2021 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے فش مارکیٹ کا ہنگامی بنیادوں پر دورہ کیا اور فش مارکیٹ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد اور دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے فش منڈی کی منتقلی کے حوالے سے جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے فش منڈی میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کے حوالے سے جائزہ لیا۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ یہ فش مارکیٹ لاہور کی سب سے بڑی فش مارکیٹ ہے یہاں سے ہی فش دوسری دکانوں کو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر فش مارکیٹ کی منتقلی کے حوالے سے بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ فش مارکیٹ میں تقریباً 119 دکانیں ہیں، فش مارکیٹ کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فش منڈی کی منتقلی کی وجہ شہر کے وسط میں ہے اور فش مارکیٹ کی کسی دوسری جگہ منتقلی کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فش مارکیٹ کی منتقلی کے حوالے سے جگہ کی تلاش جاری ہے اور ورک آؤٹ کے بعد پلان کے تحت منڈی کو منتقل کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ پارکنگ، سیوریج، سڑک اور دیگر انتظامی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے فش مارکیٹ کی منتقلی کی جائے گی تاکہ لوگوں کو کسی دقت کا سامنا نہ ہو۔ چائنہ سکیم، سگیاں پل، ہربنس پورہ ، کالا شاہ کاکو، ملتان روڈ سائٹ پر یا کہیں بھی جہاں جگہ مل جائے، منڈی کی منتقلی کے امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 03 سے 04 ایکڑ زمین فش مارکیٹ کی منتقلی کے لئے مطلوب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ فش مارکیٹ میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کے انتظامات کو بہتر بنا رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں اور سیوریج اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو دیکھ رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں