صوبہ بھر میں امن عامہ کی صورتحال مجموعی طور پر پرامن ر،کسی بھی جگہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی،راجہ بشارت

جمعہ 16 اپریل 2021 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے جمعہ کے روز امن عامہ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو صوبہ بھر میں امن عامہ کی صورتحال مجموعی طور پر پرامن رہی اور کسی بھی جگہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعة المبارک کے اجتماعات نہایت خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئے اورمسلم امہ کو پر امن ماحول میں رمضان المبارک کے پہلے جمعة المبارک میں عبادت کی سعادت نصیب ہوئی۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ حکومت پنجاب عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور صوبے میں امن وامان خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کو یقینی بنانے پر عوام اور اعلی حکام پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کے معترف ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں