صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے تحصیل سطح پر دس ہزار سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کافیصلہ

ہفتہ 8 مئی 2021 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) محکمہ بلدیات نے صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے تحصیل سطح پر دس ہزار سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کافیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی 136تحصیلوں میں 10ہزار سے زائد سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اوراس ضمن میں سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 70ہزار سے زائد آبادی والی تحصیل میں 100، 40ہزار سے زائد میں 80 اور 40 ہزارسے کم آبادی والی تحصیل میں 60 سینیٹری ورکرز بھرتی کیے جائیں گے۔تحصیل کونسل سطح پر فوری طور پر سینیٹری ورکرز کی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ٹائون کمیٹیوں کو تحصیل کونسل کے ساتھ ضم کئے جانے سے آبادی کے تناسب میں اضافہ ہوا جس سے سینٹری ورکرز پر کام کا بوجھ بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرز بحیثیت ڈیزیز مینجمنٹ اتھارٹی صفائی اور ڈس انفیکشن کے کام کی نگرانی کریں گے جبکہ متعلقہ تحصیل کونسلز اضافی سینٹری ورکرز کے تمام اخراجات خود اٹھائیں گی۔سینٹری ورکرز کی تعداد بڑھانے سے نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں بھی بہتری آئے گی، فوری طور پر ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ صفائی صورتحال کو بہتر بنانے اور کورونا وبا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔صوبے کو کورونا سے پاک بنانے کے لیے مشترکہ استعمال میں آنے والے مقامات اور اشیا ء کو ڈس انفیکٹ کرنا بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں