لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی ناجائز اسلحہ رکھنے اورنمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

گذشتہ ماہ کے دوران438ملزمان گرفتار،436مقدمات درج ٓنقص امن کا باعث بننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی

ہفتہ 8 مئی 2021 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے کہا کہ لاہور شہرکو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سے شہریوں میںخوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جار ہی ہیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں،نقص امن کا باعث بننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے بتایا کہ ماہِ اپریل کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والی438ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف436مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سی06کلاشنکوف،33رائفلز، 18بندوقیں،02ریوالورز،370پسٹلزاور3504گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔سٹی ڈویژن پولیس نی83،کینٹ111،سول لائنز32،صدر112،اقبال ٹائون39اور ماڈل ٹائون ڈویژن نی61ملزمان گرفتار کئے ۔ساجد کیانی نے مزیدکہا کہ ناجائزاسلحہ رکھنے والے اور اسلحہ کی نمائش کر کے شہریوں میںخوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف موثر کارروائیاںجاری رکھی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں