آ ج بھی حمزہ شہباز نوجوانوں کے دلوںکی دھڑکن ہیں ‘ سلیم ر ضا

جمعہ 25 جون 2021 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز آج بھی نوجوانوں کے دلوںکی دھڑکن ہیں، پاکستان کے لوگ شریف خاندان سے بے حدمحبت کرتے ہیں ،آنے والا وقت (ن) لیگ کا ہے،شریف فیملی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن سلیکٹڈ کی ہر انتقامی کاروائی کا ڈٹ کامقا بلہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ نااہل حکومت نے 3سالہ دور اقتدار میں کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا بلکہ (ن) لیگ کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر تشہیر کررہی ہے،مسلم لیگ( ن) نے اپنے دور اقتدار میں کئی میگا پراجیکٹس دیئے لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو پسماندگی، غربت اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عوام آج بھی مسلم لیگ (ن)کے منصوبوں کو یاد کرتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ (ن)دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں