واسا لاہور اور پنجاب آب پاک اتھارٹی کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

چئیرمین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل خان اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی شرکت

جمعرات 5 اگست 2021 00:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) واسا لاہور اور پنجاب آب پاک اتھارٹی کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے کی تقریب واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں منعقد ہوئی۔چیئرمین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل خان اورمنیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز نے شرکت کی۔معاہدے کے تحت واٹر ٹیسٹنگ کیلئے آب پاک اتھارٹی واسا لاہور کی لیبارٹری سے خدمات حاصل کریگی۔

واسا سے ڈی ایم ڈی غفران احمد اور آب پاک اتھارٹی سے چیف انجینئر اسلم خان نیازی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر چیئرمین آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل خان نے کہا کہ آب پاک اتھارٹی پنجاب میں تمام پانی کے نمونوں کی ٹیسٹنگ واسا لیب سے کروائے گی کیونکہ واسا لاہور کی لیبارٹری عالمی معیار کے اسٹینڈرڈکو فالو کرتی ہے۔

(جاری ہے)

آب پاک اتھارٹی کے قیام کا مقصد بلا تفریق پنجاب کی عوام کو صاف پانی کی فراہمی ہے۔

ڈاکٹر شکیل خان نے مزید کہاکہ پنجاب آب پاک اتھارٹی میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیںہے ، نیک نیتی اور سچی لگن سے کام کر رہے ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ صاف پانی کی دستیابی میں سب سے زیادہ متاثر افراد کو پہلے سہولت دی جا رہی ہے۔آب پاک اتھارٹی کیلئے موبائل ٹیسٹنگ لیب بنانے میں واسا معاونت کرے گا۔رواں سال پنجاب میں صاف پانی کے منصوبوں سے 76لاکھ افراد مستفید ہونگے 11کروڑ آبادی کے صوبے میں ہر سال 70لاکھ سے زیادہ افراد مستفید ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا لاہور پنجاب آب پاک اتھارٹی کیساتھ نو پرافٹ نو لوس کی حکمت عملی پر کام کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں