انتقامی سیاست کا لفظ حکومتی ڈکشنری میں موجود نہیں ‘نوید شر یف

پی ٹی آ ئی حکومت نے تعلیم و صحت کی سہولیات اورعوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی

جمعہ 17 ستمبر 2021 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سنیئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہاہے کہ انتقامی سیاست کا لفظ حکومتی ڈکشنری میں موجود نہیں،عمران خاں کی مثبت پالیسیوں کی بدولت انہیں پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، پی ٹی آ ئی حکومت نے تعلیم و صحت کی سہولیات اورعوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان قوم کی محرومیاں ختم کررہے ہیں بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روز گارفراہم کیا جارہا ہے، ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے سمیت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ہر سطح پر مثالی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، سابقہ دور میںعوام کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کا موجودہ حکومت نے اذالہ یقینی بنایا ہے موجودہ حکومت نے عوامی خدمت کی ٹھان لی ہے اور وہ وقت دورنہیںجب ملک میں خوشحالی ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں