گلشن راوی میں خاتون کوجنسی ہراساں اور فحش حرکات کرنے والے شخص کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) گلشن راوی میں خاتون کوجنسی ہراساں اور فحش حرکات کرنے والے شخص کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ،پولیس نے خاتون کے شوہر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔ویڈیو میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزم کوخاتون کوہراساں اور فحش حرکات کرتے دیکھاجا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ توحید پارک میں خاتون بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر آرہی تھی کہ نوجوان نے برہنہ ہونے کے ساتھ خاتون پرفقرے کسے،نوجوان کونظراندازکرتے ہوئے خاتون گھرمیں داخل ہوگئی۔پولیس نے خاتون کے خاوندکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق دیگرفوٹیجزاکٹھی کرلی ہیں ملزم کوجلدگرفتارکرلیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں