حکومت کمزور طبقات کی خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

ماضی کے حکمرانوں نے غیر ملکی قر ضوں کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر تباہی کے سواکچھ نہیں دیا

منگل 21 ستمبر 2021 12:39

حکومت کمزور طبقات کی خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت کمزور طبقات کی خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،پی ٹی آئی کا پانچ سالہ دو ر ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کا آئینہ دار ثابت ہوگا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، ماضی کے حکمرانوں نے غیر ملکی قر ضوں کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر تباہی کے سواکچھ نہیں دیا ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو پاکستان کا روشن مستقبل عزیز ہے جس کی خاطر دن رات جدوجہد کی جارہی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے عوام کومایوسی کے اندھیروں سے نکالا اور قومی ترقی کی راہ ہموار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی مسائل کا حل یقینی بنانے اورعوام کو بھرپور ریلیف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ آ ج پاکستان میں مثبت اور تعمیر ی تبدیلی آچکی ہے موجودہ حکومت عوام کے میعار اور توقعات پر پورا اتری ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیساں کامیاب ہو رہی ہیںاپوزیشن اپنے عزائم میں ناکام ہوگی،حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کر یگی حکومت کمزور طبقات کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں