عوام کی بدحالی موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے ‘ سلیم ر ضا

ملک کی ہرسیاسی جماعت کو حق ہے کہ وہ ملکی ایشوز پر کھل کر بات کرے‘ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی

منگل 21 ستمبر 2021 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عوام کی بدحالی موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے،مسلم لیگ(ن) آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے جسے کچھ لوگ مزاحمت سمجھتے ہیں، ملک کی ہرسیاسی جماعت کو حق ہے کہ وہ ملکی ایشوز پر کھل کر بات کرے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کاراز صرف نواز لیگ کی قیادت کے پاس ہے جو ملک و قوم کو موجودہ نااہل اور نالائق حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی اور بطور اپوزیشن اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کررہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ نواز لیگ کے مقابلے میں موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی صفر ہے جس کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔ موجودہ ابتر معاشی حالات نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، تمام ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں حکمرانوں کے قوم کو دکھائے سہانے خواب چکنا چور ہوچکے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں