پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اسلم گڑا کو گرفتار کرلیا گیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اسلم گڑا کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تھانہ پولیس نے پیپلزپارٹی کے رہنمااسلم گڑا کو فراڈ و دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے شہری شیخ نصرت اور نورالزماں کی درخواست پر دو الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزم اسلم گڑا کوگرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔واضح رہے کہ اسلم گڑا پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے لاہور میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر امیدوار تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں