حکومتی پا لیسیو ں نے قومی معیشت کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیاہی:گڈزٹرانسپورٹرز

ةمو جودہ حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پرا ہو کر مہنگائی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ حکومتی پا لیسیو ں نے قومی معیشت کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیاہے،مو جودہ حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پرا ہو کر مہنگائی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے،حکومت فی الفور بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج،چوہدری گل شیروڑائچ ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ حکومت ملکی معاشی حالات بہترکرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ،معاشی بدحالی اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں ہر طبقہ ما لی مشکلات کے نرغے میں ہے جو حکومتی نا اہلی کا نتیجہ ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ حکمرانوں نے مہنگائی ،بیروز گاری اور اپنی نالائقیوں کی وجہ سے قوم سے جینا کاحق چھین لیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں