لاہور ، ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ڈینگی سپرے اب صرف وہاں کیا جائے گا جہاں مچھر کی افزائش کے امکانات موجود ہوں ، بلدیہ حکام

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضاف مزید اضافہ ہونا شروع ہوگیا جبکہ شہر اور گردونواح میںبلدیہ اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کئے جانیوالا ڈینگی سپرے تاحال دیکھنے میں نہیں آرہا جس کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے خطرات منڈلانے لگے ہیں گزشتہ سالوں میں شہر کے گلی محلوں اور بازاروں میں تواتر کیساتھ ڈینگی سپرے کیا جاتا تھا مگر اس سال ڈینگی سپرے نہیں کیا گیا اور نہ ہی بلدیہ کی جانب سے اس کے اقدامات کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے امکانات بڑھنا شروع ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں بلدیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں ڈینگی سپرے کیا جارہا ہے مگر یہ ڈینگی سپرے اب عام جگہ پر کرنے کی بجائے صرف اس جگہ پر اجازت سے کیا جاتا ہے جہاں پر ڈینگی مچھر کے افزائش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں گزشتہ سال سپرے سے ہونیوالے واقعہ کے بعد حکومت نے عام مقامات پر بغیر اجازت کے سپرے کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں