عقیدہ ختم نبوتﷺ کاہرقیمت پر تحفظ کرینگے‘مجاہد عبدالر سو ل

حضورنبی آخر الزمانﷺ کی غلامی سے ہی دنیا کی غلامی سے نجات مل سکتی ہے‘صدر سنی تحریک پنجا ب

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ کاہرقیمت پر تحفظ کریں گے،جناب رسول کریمﷺ کی زندگی اور ان کے اسوہ حسنہ پر عمل پیراہوناہی حقیقی مومن کی پہچان کی ہے، حضورنبی آخر الزمانﷺ کی غلامی سے ہی دنیا کی غلامی سے نجات مل سکتی ہے۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے سنی تحریک ٹا ئون شپ کے زیراہتمام عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے منعقدہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقر یب سے پرو فیسر خلیق احمد ، علامہ عا قب قادری، علامہ ذوالفقار مصطفی ہا شمی، علامہ اعظم نعیمی، مفتی شفا قت علی ہمدمی، علامہ سر فراز سیا لو ی، محمد اظہر قادری، حا فظ بابر شاہ، پیر شہوار عثمانی ، محمد ہارو ن ایڈووکیٹ، محمد ر ضا سمیت دیگر سنی تحریک ، علما ء مشا ئخ اور سیا سی و سماجی رہنما ئو ں نے بھی خطا ب کیا ۔ علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے مزید کہاکہ ہمارے نبیﷺ پوری کائنات کیلئے رحمت اور روشنی کے پیامبر بن کر آئے اور ان کی آمد کی خوشی منانا مسلمانوں کیلئے اعزاز اور عقیدت کا مظہر ہے ۔ اسوہ حسنہ کی پیروی ہی مسلمانوں کیلئے راہ نجات ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالی نے حضورﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر مبعوث فرمایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں