شہری کالاہور پولیس سے اظہار محبت،ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری سے ملاقات، ہیڈ کانسٹیبل کاگمشدہ بٹوا واپس کر دیا

پیر 25 اکتوبر 2021 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کیپٹن(ر) سہیل چودھری نے کہا ہے کہ دیانتداری اور ایمانداری کے اشعار پر ہی معاشرہ قائم ہے۔شہری محمد ظہیر نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں شہری محمد ظہیر سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوران ڈیوٹی ہیڈ کانسٹیبل شفقت کا بٹوا گر گیا تھاجس میں 25 ہزارروپے نقدی ،محکمانہ کارڈ سمیت ضروری دستاویزات تھیں۔

وہ بٹوا شہری محمد ظہیر کو ملا جس نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کے سامنے پولیس اہلکار کو بٹوا واپس کر دیا۔ سہیل چودھری نے شہری کے اس اقدام پر شاباش دیتے ہوئے اُسے نقد انعام بھی دیا۔ شہری نے ڈی آئی جی آپریشنز سے اپنے بے روزگارہونے کا تذکرہ بھی کیا جس پر سہیل چودھری نے اُسے روزگارکی فراہمی کی بھی یقین دہانی کروائی۔ہیڈ کانسٹیبل شفقت نے شہری کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں