مختلف علاقوں میں اینٹی سموگ آپریشن کے دوران آلودگی پھیلانے والی 8 فیکٹریوں کو سربمہر کردیا گیا

منگل 26 اکتوبر 2021 13:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) محکمہ ماحولیات نے لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی سموگ آپریشن کے دوران آلودگی پھیلانے والی 8 فیکٹریوں کو سربمہر کردیا ۔محکمہ ماحولیات کے مطابق متعدد بار وارننگ کے باوجود فیکٹریوں میں آلودگی کنٹرول کرنے والے آلات نصب نہیں کیے گئے۔ محکمہ ماحولیات نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی اورسموگ کا باعث بننے والی 8 فیکٹریوں کو سر بمہر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اینٹی سموگ ٹیموں نے کرول گھاٹی،رنگ روڈ ،محموڈ بوٹی کے علاقوںمیں کارروائیاں کیں۔ آلودگی پھیلانے کا سبب بننے والی محمود سٹیل فرنس ،منیر سٹیل فرنس ،راوی سٹیل فرنس ،بٹ سٹیل رولنگ ملز محمود بوٹی ،رافع سٹیل رولنگ مل اورچناب سٹیل فرنس محمود بوٹی کو آلودگی جانچنے والے آلات نصبنہ کرنے اور آلودگی پھیلانے پر سربمہر کردیا گیا۔محکمہ ماحولیات کے مطابق رواں برس بھی سموگ کے خطرات برقرار ہیں جس سے شہری متاثر ہوں گے ۔محکمہ ماحولیات کے مطابق متعدد بار وارننگ کے باوجود فیکٹریوں میں آلودگی کنٹرول کرنے والے آلات نصب نہیں کیے گے ،نومبر میں شہر لاہور میں سموگ کی صورتحال بگڑسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں