مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ پنجاب کا اجلاس ،مختلف اضلاع کے عہدیداروں کو نامزد کیاگیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ پنجاب کا اجلاس زیر صدارت صدر ثمینہ خاور حیات منعقد ہوا۔جس میں مختلف اضلاع کے عہدیداروں کو نامزد کیاگیا۔

(جاری ہے)

خوشاب سے صدر ملک انور اعوان ایڈووکیٹ، سرگودھا سے صدر ضرار احمد بٹر، بھکر سے ملک ظہیر اقبال صدر ، پاکپتن شریف سے میاں نواز ڈولہ صدر ، حافظ آباد سے یاسر عظیم چوہان کو صدر ، ڈیرہ غازی خان سے آغا احمد مسعود سروزئی ایڈووکیٹ کو صدر ،ننکانہ سے محمد اسلم فاروقی کو ضلعی صدرہیومن رائٹس ونگ نامزدکیا گیا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ہیومن رائٹس ونگ محمد اجمل ضیاء چیمہ و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں