کالعدم جماعت کے مارچ کو روکنے کے لیے جانے والی لاہور پولیس کو واپس بلوا لیا گیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) کالعدم جماعت کے مارچ کو روکنے کے لیے جانے والی لاہور پولیس کو واپس بلوا لیا گیا۔ بتایا گیا ہے لاہور پولیس کے متعدد اہلکار زخمی اور تھک جانے کے بعد آئی جی نے نفری کو واپس لاہور بھجوانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی رائو سردار نے سی سی پی او کو نفری واپس لاہور بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور پولیس کی قیادت سمیت تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز رات گئے سے مرید کے روانہ کیے گئے تھے۔سی سی پی او کی قیادت میں لاہور پولیس کی 15 ہزار سے زائد نفری مظاہرین سے نمٹنے گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں