لاہور،وزیر اعلی عثمان بزدار کا ڈیفنس میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے لڑکے کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس، سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب

اتوار 5 دسمبر 2021 23:35

ٹ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیفنس میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے لڑکے کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے جاں بحق لڑکے کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی عثمان بزدارنے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں