صوبائی وزیر صنعت وتجارت کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کا چوتھا اجلاس

پی ایس ڈی اے ایکٹ 2019 کے مجوزہ ترمیمی مسودہ کی منظوری ،پہلی سکلز پالیسی جلد متعارف کروائی جائیگی: میاں اسلم اقبال

منگل 18 جنوری 2022 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفس میں بورڈ کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بورڈ نے پی ایس ڈی اے ایکٹ 2019 کے مجوزہ ترمیمی مسودہ کی منظوری دی جس کے تحت پی ایس ڈی اے شکایات کے ازالے کے لئے موثر شکایات سیل تشکیل دے گا۔ بورڈ نے پی ایس ڈی اے رولز،پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریگولیشنز،پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی رجسٹریشن ریگولیشنز 2021 کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریگولیشنز 2021 بھی منظور ہوئے۔اس ریگولیشن کے تحت لیگل ایڈوائزرز/ کونسلز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ بورڈ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ترقیاتی سکیموں پر عمل درآمد کے لئے مالیاتی اختیارات دینے کے ریگولیشنز کی بھی منظوری دی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے vدوران موجودہ سرکاری اداروں کی بلڈنگ لے آئوٹ پلان کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی پہلی سکلز پالیسی جلد متعارف کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت تیار کی جارہی ہے۔ پی ایس ڈی اے کو ریگولیٹر کے ساتھ سہولت کار کا بھی کردار ادا کرنا ہے۔ ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جن سے ہنر سیکھنے والے کمزور طبقات کے بچوں کو فائدہ ہو۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کورسز بنائے جائیں اور کورسز کی تیاری میں سٹیک ہولڈرزسے مشاورت بھی کی جائے۔صوبائی وزیر نے پی ایس ڈی اے کے رولز کے تیاری میں ڈی جی پی ایس ڈی اے اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ڈی جی پی ایس ڈی اے معظم اقبال سپرا نے تکینکی اداروں کی آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تکنیکی اداروں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے 1396 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ممبر صوبائی اسمبلی سمیرا حمد، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت وتجارت اور بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں