پنجاب ریونیو اتھارٹی کاغیر رجسٹرڈ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

بدھ 19 جنوری 2022 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نان رجسٹرڈ کارروباری افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نان رجسٹرڈ کارروباری افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 700نان رجسٹرڈ افراد ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے نوٹس کر دئیے۔تمام نان رجسٹرڈ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے پندرہ روز کی مہلت دی گئی ہے ۔ اگر تمام نان رجسٹرڈ افراد ٹیکس میں نہ آئے تو پینیلٹی لگائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں