لاہور،جو اللہ سے ڈرتے ہیں وہ کسی سے نہیں ڈرتے ۔جو اللہ کے سامنے جھکتے ہیں،سجادہ نشیں پیر سید ادریس شاہ زنجانی

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) تحریک زنجان پاکستا ن کے مرکزی امیر اور خاندان زنجان کے روحانی پیشواسجادہ نشیں پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ جو اللہ سے ڈرتے ہیں وہ کسی سے نہیں ڈرتے ۔جو اللہ کے سامنے جھکتے ہیںاللہ ان کا مقام سب سے بلند فرما دیتے ہیں۔نبی مہربان حضرت محمد ﷺ اخلاق کے بلندترین درجے پر فائز ہیں۔

اللہ کے ولیوں نے بھی آپؐ کی سیرت مطاہرہ پر عمل کیااورغوث، قطب ،ابدال بن گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد شاہ زنجان میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید ہاشم شاہ زنجانی، صاحبزادہ پیر سید فاخر محمد شاہ زنجانی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، ڈاکٹر محمد ناصر چوہدری، اشرف بٹ ایڈووکیٹ، اعجاز قلندری ودیگر موجود تھے۔

سجادہ نشیں پیر سید ادریس شاہ زنجانی کاکہنا تھا کہ غوث ثقلین حضرت پیر سید عبدالقادر جیلانی ؒ تمام ولیوں کے سردارہیں۔آپ ؒ نے اپنی ساری زندگی اللہ کو راضی کرنے اور اسکے محبوب خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺکی سنت کی پیروی کرتے ہوئے گزاری۔ لاکھوں غیر مسلموں کو کلمہ پڑھایا اور راہ حق پر ڈال دیا۔آپ ہمیشہ سچ بولنے کی تلقین کیا کرتے تھے اور خود بھی کبھی جھوٹ نہیں بولا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں