بھارتی ماہی گیروںکو (کل )ملیر جیل سے رہا کیا جائیگا

ہفتہ 22 جنوری 2022 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 20بھارتی ماہی گیروںکو کل ( اتوار) کے روز کراچی ملیر جیل سے رہا کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایدھی ترجمان کے مطابق سزا پوری ہونے کے بعد رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے خصوصی بس کے ذریعے کراچی سے لاہور منتقل کیا جائے گا جہاں سے انہیں واہگہ بارڈر لے جایا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں