مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی بلال یاسین پر حملہ کرنے والے دو شوٹرز کی شناخت پریڈ 10 فروری کو ہو گی

جمعرات 27 جنوری 2022 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی بلال یاسین پر حملہ کرنے والے دو شوٹرز کی شناخت پریڈ 10 فروری کو ہو گی ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے شناخت پریڈ کیلئے درخواست دائر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے 10 فروری کی تاریخ مقرر کر دی گرفتار شوٹرز کے نام ماجد حسین اور قاصد اکرم ہیں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو شناخت پریڈ کے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دے دیا بلال یاسین حملہ کیس کے ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر عدالت لایا گیا سی آئی اے کوتوالی کے انسپکٹر خالد ابو بکر نے ملزمان کو پیش کیا عدالت نے ملزمان کو واپس شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا گرفتار شوٹرز کی شناخت پریڈ بعد جسمانی ریمانڈ کیا جائے گا تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار شوٹرز عرصہ دراز سے بلال گنج کے رہائشی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں