ایف آئی اے نے زائد المیعاد اسٹنٹس کے استعمال کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی

اسٹنٹس صرف 2020 تک لگائے جانے تھے ،39 اسٹنٹس 19 ماہ بعد لگائے گئے‘ انکشاف

جمعرات 27 جنوری 2022 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے )نے زائد المیعاد اسٹنٹس کے استعمال کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ سال 39 زائد المیعاد اسٹنٹس 38 مریضوں کو لگائے گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تیار کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق500 اسٹنٹس 2019 میں نجی کمپنی سے خریدے گئے۔

اسٹنٹس صرف 2020 تک لگائے جانے تھے لیکن 39 اسٹنٹس 19 ماہ بعد لگائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی سی کے پاس اسٹنٹس موجود تھے پھر بھی دوسرے ہسپتالوں سے ڈیمانڈ کرتے رہے،معاملے میں بدنیتی کا عنصر واضح نظر آتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملوث ڈاکٹرز اور دوسر ے افراد کو طلب کرکے مزید انکوائری کی جائے گی ،وگوں کی صحت کے ساتھ قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں