ڈی سی لاہور نے دریائے راوی کے کنٹریکٹرز کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنےکی ہدایت کر دی

جمعرات 19 مئی 2022 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے دریائے راوی کے تمام کنٹریکٹرز کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ دریائے راوی میں سیر کی غرض سے آنے والے لوگوں کو کشتی میں بغیر لائف جیکٹ کے نہیں بٹھایا جائے گا ،انہیں لائف جیکٹ پہنا کر کشتی میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔ ڈی سی نے کہا کہ ہدایات کی خلاف ورزی پر حسبِ ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ٹھیکداروں نے ڈی سی لاہور کو ہدایات پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔کنٹریکٹرز کی جانب سے ایک تحریری سرٹیفکیٹ سول ڈیفنس آفس میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں