جان دینے کی باتیں کرنیوالے فیاض چوہان میں ہمت ہے تو خفیہ جگہ سے باہرنکلیں، عمران گورائیہ

منگل 24 مئی 2022 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ( ن )پنجاب عمران گورایہ نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کی بزدلی ساری قوم کے سامنے عیاں ہے۔مقتل جانے کا شعر پڑھنے والے فیاض چوہان گرفتاری سے ڈر کرکسی بل میں چھپ گئے ہیں۔جان دینے کی باتیں کرنے والے فیاض چوہان اب جرات کامظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

اگرفیاض چوہان میں ہمت ہے تو خفیہ جگہ سے باہرنکلیں۔

جان دینے کی باتیں کرنا فیاض چوہان جیسے بزدلوں کو زیب نہیں دیتا۔لیڈر رہنمائی کرتا ہے،وقت آنے پر کسی بل میں نہیں چھپتا۔اپنے ایک بیان میں عمران گورایہ نے کہا کہ فیاض چوہان اوران جیسے دوسرے لوگ کسی اعلی ٰمقصد کیلئے نہیں بلکہ ملک میں فساد برپا کرنے کیلئے اسلام آبادآنا چاہ رہے ہیں جس کی انہیں قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں